ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سبرت رائے کو سپریم کورٹ کی طرف سے دھچکا، ایم بی ویلی کی نیلامی کے احکامات جاری، عدالت نے طلب کیا

سبرت رائے کو سپریم کورٹ کی طرف سے دھچکا، ایم بی ویلی کی نیلامی کے احکامات جاری، عدالت نے طلب کیا

Tue, 18 Apr 2017 01:47:02    S.O. News Service

نئی دہلی:17/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سہاراچیف سبرت رائے کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے پیر کو مہاراشٹر کی ایم بی ویلی سٹی نیلام کرنے کا حکم دے دیا،کیونکہ سہاراسربراہ 13 اپریل تک سیبی کے پاس 5092 کروڑ روپے جمع نہیں کرپائے۔ سپریم کورٹ نے یہاں تک کہاکہ آپ کو پیسہ جمع کرنے کے لئے بہت وقت دیا جا چکا ہے، اور اگر آپ کو پیسے نہیں دے رہے ہیں، توآپ جیل جائیے۔اس کے علاوہ سبرت رائے کو27 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا گیا ہے، اور کورٹ نے کہا ہے کہ وہ اسی دن یہ طے کرے گا کہ سہارا سربراہ کو جیل بھیجا جائے یا ضمانت دی جائے، اور سہارا سربراہ سے صاف کہا کہ اگر آپ کوآزادی چاہئے، تو روپے اداکریں۔سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے آفیسرکو جائیداد کے تعین اور نیلامی کے عمل کو شروع کرنے کا حکم دیا،اورسہارا سربراہ سے پراپرٹی کا بیورا 48 گھنٹے میں آفیسرکو سونپنے کے لئے کہا۔ 


Share: